the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
دہشت گردی کو ایک عالمگیر وبا سے تعبیر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے کہا کہ اس سے ایک طرف جہاں ہرمعاشرہ اور تقریباً ہر ملک متاثرہے وہیں اس سے زیادہ موجب تشویش یہ ہے کہ اس کے سد باب کے لئے جس بین اقوامی کنونشن کی ضرورت ہے اس کی تکمیل کی راہ میں اب بھی رکاوٹیں حائل ہیں۔آرمینیا اور پولینڈ کے پانچ روزہ دورے کی تکمیل پر واپسی کے سفر میں طیارے پر ہم رکاب صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر انصاری نے کہا کہ بین اقوامی دہشت گردی



کے انسداد کے لئے ایک عالمگیر کوشش کی ضرورت کو سب سے پہلے ہندستان نے اجاگر کیا تھا اور جب وہ اقوم متحدہ میں ہندستان کے مستقل نمائندے تھے اس وقت اس تعلق سے ہندستان کی طرف سے ایک جامع عہدکی تجویز پیش کی گئی تھی جس کی تائید کا دائرہ مرحلہ وار وسیع ضرور ہوا ہے لیکن روز اول سے دہشت گردی کی تعریف پر اختلاف نے اسے پا بہ زنجیر کر کھا ہے۔بعض حلقوں [ان کا واضح اشارہ ملکوں کی طرف تھا]نے تکنیکی اور قانونی حوالوں سے اس کوشش کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.